مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہیں ہوا تو دوبارہ سے ایسا کرسکتے ہیں۔نئی دہلی میں ہونے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک ایک پیغام تھا جو ہم دینا چاہتے تھے اور میرے خیال سے پیغام ان کو سمجھ آ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہ ہوا توضرورت پڑنے پر سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ بھی دہرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔
ہندوستانی آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔
News ID 1875521
آپ کا تبصرہ